ملک میں کوئی حکومت نہیں بلکہ عمران خان کی شکل میں ایک ٹولہ مسلط ہے

لاہور ( نیوز ٹائم اپڈیٹس) مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناللہ کا کہنا ہے کہ ملک میں کوئی حکومت نہیں بلکہ عمران خان کی شکل میں ایک ٹولہ مسلط ہے

تفصیلات کیمطابق لاہور میں میدیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناللہ کا کہنا تھا کہ ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ملک بغیر پالسیوں کے چل رہا ہے حکومت نے دوسال میں کوئی بھی ایسا کام نہیں کیا جس پر انہیں داد دی جاسکے عمران خان کی شکل میں ملک پر ایک ٹولہ برسراقتدار ہے عوام حکومت سے مایوس ہو گئی ہے ہر فرد اس نالائق حکومت کی پالسیوں سے تنگ آچکا ہے

رانا ثنااللہ کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کی صرف ایک پالیسی ہے کہ نیب کو اپوزیشن کیخلاف استمعال کرنا ہے حکومت نے ڈھائی سالہ دور میں مخالفین کیخلاف مقدمات بنانے کے علاوہ کوئی کام نہیں کیا

اپنا تبصرہ بھیجیں