2

ملک میں پراکسی وار شروع ہو چکی ہے بھارت نے اربوں ڈالر انویسٹ کردیے

کراچی ( نیوز ٹائم اپڈیٹس 30 اکتوبر 2020) ملک میں پراکسی وار شروع ہو چکی ہے بھارت نے اربوں ڈالر انویسٹ کردیے

تفصیلات کیمطابق سابق وزیر داخلہ رحمٰن ملک کا کہنا ہے کہ ایاز صادق نے جس طرح کا بیان قومی اسمبلی میں دیا ہے قابل مذمت ہے اگرچہ وہ اپنے بیان کی وضاحت دے چکا ہے لیکن کمان سے نکلا ہوا تیر اب واپس نہیں ہو سکتا بھارتی میڈیا نے جس طرح سے اس بیان کو پیش کیا ہے یہ ہماری ملکی سالمیت پر گہرے اثرات مرتب کرے گا

ان کا مزید کہنا تھا کہ بدقسمتی سے ہماری ٹاپ لیڈر شپ اداروں کیخلاف زہر اگل رہے ہیں ایک تو اس سے اپنی سیاسی بیانیہ کو ترویج دینے کی کوشش کی جارہی ہے دوسری جانب ملک دشمن عناصر ایکٹو ہو چکے ہیں افسوس کے ساتھ کہنا پڑرہا ہے انہوں  نے ہماری ٹاپ لیڈر شپ کو اپنا آلہ کار بنا یا ہوا ہے بدقسمتی سے ملک دشمن عناصر لابنگ کر چکے ہیں اور سازش کو کامیاب کرانے کے لیے بلین ڈالر کی سرمایہ کاری بھی کر دی گئی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں