ملک میں لاک ڈؤن لگانا پڑا تو اس کی ذمہ دار اپوزیشن ہوگی، وزیراعظم

اسلام آباد ( نیوز ٹائم اپڈیٹس 22 نومبر 2020) ملک میں لاک ڈؤن لگانا پڑا تو اس کی ذمہ دار اپوزیشن ہوگی، وزیراعظم

تفصیلات کیمطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹیوٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ  دنیا بھر میں کورونا وائرس کی دوسری لہر انتہائی تیزی کیساتھ پھیل رہی ہے جو کہ انتہائی تشویشناک ہے کئی ممالک دوبارہ سخت لاک ڈؤن کی طرف  جارہے ہیں گزشتہ 15 روز میں کورونا وائرس کے شکار مریضوں کی وینٹی لیٹر پر منتقل ہونے کی تعداد میں ہوشربا اضافہ ہوا

 وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن جلسے کر کے عوام کی زندگی اور روزی خطرے میں ڈال رہی ہے واضح کردوں اگر اپوزیشن لاکھوں جلسے بھی کر لے تو ان کو این آر او نہیں ملے گا کیسز ایسے ہی بڑھتے گئے تو لاک ڈاوَن کرنے پر مجبور ہو جائیں گے  مکمل لاک ڈاوَن ہونے پر نتائج کی ذمہ داری اپوزیشن کی ہوگی

اپنا تبصرہ بھیجیں