ملک بھر میں تعلیمی سرگرمیاں بحال کرنے کے لیے حکومت کا اہم فیصلہ

اسلام آباد (نیوز ٹائم اپڈیٹس) وفاقی وزارت تعلیم نے ملک بھر میں اسکول کھولنے کے لیے صوبائی حکومتوں سے تجاویز طلب کر لی بین الصوبائی وزراء تعلیم کانفرنس بھی طلب کر لی

تفصیلات کے مطابق ملک میں تعلیمی سرگرمیوں کو بحال کرنے کے لیے حکومت کا اہم فیصلہ  وفاقی وزارت تعلیم نے اسکول کھولنے کے لیے صوبوں سے تجاویز طلب کر لیں بین الصوبائی وزراء تعلیم کانفرنس بھی طلب کر لی گئی ذرائع کے مطابق حکومت پاکستان نے ملک میں تعلیمی سرگرمیوں کی بحالی کے لیے اہم فیصلہ کر لیا ہے میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزارت تعلیم نے ٹرائل بنیادوں پر ملک بھر میں تعلیمی سرگرمیوں کو بحال کرنے کے لیے صوبوں سے تجاویز طلب کر لی ہیں

بتایا گیا ہے کہ وفاقی وزارت تعلیم نے صوبوں سے تجاویز طلب کرنے کے ساتھ ساتھ 2 جولائی کو بین الصوبائی وزراء تعلیم کانفرنس بھی طلب کر لی ہے جس میں تجاویز طلب کی جائیں گی کہ تعلیمی سرگرمیوں کو کس طرح بحال کیا جائے اس متعلق وفاقی وزارت تعلیم کی جانب سے صوبوں کو 23 جون تک مکمل پلان تشکیل دے کر بھجوانے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں  واضح رہے کہ نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے خطرات کے پیش نظر تعلیمی سرگرمیاں جمود کا شکار ہیں اقوام عالم میں تعلیمی سرگرمیوں کی بحالی کے لیے بے چینی پائی جاتی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں