ملک بھر میں ایک دن میں ریکارڈ 4131 کورنا کیسز سامنے آگئے

اسلام آباد (نیوز ٹائم  اپڈیٹس) ملک بھر میں کورنا وائرس کے پھیلاؤ میں شدت کیساتھ تیزی آرہی ہے گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹرکے مطابق ملک بھر گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 4131 مریض سامنے آئے جبکہ ملک بھر میں اموات کی مجموعی تعداد 1688 ہو گئی

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 17 ہزار 370 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مجم وعی ط ور ملک بھر میں 5 لاکھ 95 ہزار 334 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں

گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک ملک بھر میں ریکارڈ چار ہزار 131 کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ ملک بھر میں کورنا وائرس کے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 80 ہزار 463  ہو گئی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ چوبیس 67 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ مجموعی طور پر ملک بھر میں جانبحق ہونے والے افراد کی تعداد 1688 ہو گئی

اپنا تبصرہ بھیجیں