ملکی وے کہکشاں میں سب سے تیز رفتار ستارہ دریافت

برلن ( نیوز ٹائم اپڈیٹس ) ہماری اپنی ملکی وے کہکشاں میں تیز رفتار ستارہ دریافت ہوا جو روشنی کی 8 فیصد رفتار سے گھوم رہا ہے

ہماری کہکشاں مٰن ایک بہت بڑا بلیک ہول ایسا بھی ہے جس کے گرد سیکنڑوں ستارے بہت تیزی سے گھوم رہے ہیں ان میں بعض کے مدار بہت طویل اور لمبوترے ہیں جنہیں نیوٹن کی ثقل اور کیپلر قوانین سمجھا جاتا ہے اور بعض ستارے ایسے ہیں جن کا مدار اتنا تیز رفتار اور چھوٹا ہے انہیں آئن سٹائن کے نظریہ اضافت کیساتھ ہلی بیان کیا جاتا ہے

حال ہی میں دریافت ہونے تیز رفتار ستارے کو ایس 4714 کا نام دیا گیا ہے اور وہ سیگیٹرئس اے نامی ایک بلیک ہول کے گرد گھوم رہا ہے یہ روشنی کے 8 فیصد رفتار سے سفر کررہا ہے اسے ملکی وے میں تیز ترین سفر کرنے والے ستارے کا اعزاز حاصل ہوا ہے یعنی یہ ایک سکینڈ میں 24000 کلو میٹر کا سفر طے کرتا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں