ملتان ( نیوز ٹائم اپڈیٹس ) ملتان پولیس اور پی ڈی ایم کارکنان میں تصادم علی قاسم گیلانی گرفتار
تفصیلات کیمطابق گزشتہ شب پی ڈی ایم کارکن قاسم باغ میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے رکھے گئے کنٹینر ہٹانے کے لیے کرین لے کر پہنچے تو سی پی او ملتان بھاری نفری کے ہمراہ قاسم باغ آگئے انہوں نے پولیس لائن سے ریزرو اہلکار بھی طلب کرکے آپریشن کی تیاری شروع کردیں
کچھ ہی دیر بعد قاسم باغ میدان جنگ بن گیا پولیس نے پی ڈی ایم کارکنوں پر شدید لاٹھی چارج کیا اورپاکستان پیپلز پارٹی کے سنئیر رہنما یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی قاسم گیلانی سمیت 25 سے زائد کارکنوں کو حراست میں لے لیا
گرفتاریوں کے بعد اپوزیشن کارکنان اسٹیڈیم خالی چھوڑ کر چلے گئے دوسری جانب ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے اسٹیڈیم میں پہنچایا گیا سامان واپس بھجوادیا انتظامیہ نے قلعہ کہنہ قاسم باغ اسٹیڈیم خالی کروانے کے بعد اسٹیڈیم کے پر دوبارہ کنٹرول حاصل کر لیا