مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فضائیہ کے آفسیر کی سرکاری پستول سے خودکشی

سری نگر ( نیوز ٹائم اپڈیٹس ) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فضائیہ کے آفسیر نے سرکاری پستول سے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا

تفصیلات کیمطابق  جموں کے علاقے کالو چک میں فوجی کیمپ میں تعینات بھارتی فضائیہ کے 53 سالہ وارنٹ آفیسر پال سنگھ نے سرکاری پستول سے خود کشی کرلی۔ آفیسر کا تعلق ریاست اتر پردیش سے تھا گولی کی آواز سن کر جائے وقوعہ پر پہنچنے والے ساتھیوں نے پال سنگھ کو قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں زیادہ خون بہہ جانے کے باعث آفیسر نے دوران علاج دم توڑ دیا۔ ضروری کارروائی کے بعد لاش آبائی گاؤں روانہ کردی جائے گی

آفیسر کی خودکشی کی وجہ کا تعین نہیں کیا جا سکا ہے واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے رواں ماہ انڈین ایئرفورس کے اہلکار کی خوکشی کا یہ دوسرا واقعہ ہے اس سے قبل 8 اگست کو ایک اہلکار نے ادھمپور میں خودکشی کی تھی

اپنا تبصرہ بھیجیں