مقبوضہ کشمیر بن گیا پاکستان وزیراعظم عمران خان کا بڑا اقدام

اسلام آباد (نیوز ٹائم اپڈیٹس) وزیراعظم پاکستان عمران خان کی زیرقیادت وفاقی کابینہ کا اجلاس پاکستان نے سرکاری نقشہ میں مقبوضہ کشمیر کو شامل کردیا ہے وفاقی کابینہ نے سرکاری نقشہ کی منظوری دے دی

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم عمران خان نے بڑا قدام اٹھاتے ہوئے سرکاری نقشے میں مقبوضہ کشمیر کو شامل کرلیا ہے

بتایا گیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر پاکستان کے نقشے میں شامل ہوگیا ہے وفاقی کابینہ نے مقبوضہ کشمیر کو شامل کیے گئے نئے سرکاری نقشے کی منظوری دے دی ہے پاکستان کی جانب سے سرکاری نقشے کو اقوام متحدہ میں پیش کیا جائے گا وزیراعظم نے سرکاری نقشے کی وزراء کو مبارکباد پیش کیں

پاکستان کے نئے سرکاری نقشے کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ آج تاریخی دن ہے کہ ہم پاکستان کا پولیٹیکل میپ دنیا کے سامنے لے کر آئے ہیں۔ نیا سرکاری نقشہ پاکستان کی ترجمانی کرتا ہے۔ آج سے یہی نقشہ پاکستان کا نیانقشہ ہے۔ نئے نقشے کی اپوزیشن اور کشمیری لیڈرشپ نے بھی تائید کی ہے پاکستانی قوم کی امنگوں اور کشمیر کے لوگوں کے اصولی مئوقف کی ترجمانی اور تائید کرتا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں