مسلم لیگ ق کا چوہدری پرویز الہی کو وزیراعلیٰ کے طور پر لابنگ کا فیصلہ

لاہور (نیوز ٹائم اپڈیٹس) مسلم لیگ ق کا اعلیٰ سطحی اجلاس میں حکومت کیساتھ اتحاد اور سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا اتحادی مگر مشاورت نہیں کی جاتی ق لیگ کا شکوہ ،ذرائع

تفصیلات کیمطابق مسلم لیگ ق کا اعلیٰ سطح کا ہنگامی اجلاس چوہدری شجاعت حسین کی زیر صدرات ہوا، جس میں پارٹی کے ایم این ایز نے شرکت کی مسلم لیگ ق کے ہنگامی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں حکومت سے اتحاد اور سیاسی صورت حال پر غور کیا گیا اجلاس میں گفتگو کی گئی کہ حکومت سے اتحاد تو ہے لیکن کوئی مشورہ نہیں کیا جاتا، جبکہ حکومت کوئی بھی قدم اٹھائے ہم سے رابطہ نہیں کیاجاتا

مسلم لیگ( ق) کے اجلاس میں کہا گیا کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو تبدیل کئے جانے کی باتیں ہورہی ہیں ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں بات چیت کے دوران کہا گیا کہ وہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے ساتھ ہیں اور رہیں گے اجلاس میں مشاورت کی گئی کہ اگر عثمان بزدار کو تبدیل کیا گیا تو پرویز الہٰی امیدوار ہونے چاہئیں جبکہ آئندہ اجلاس میں ایم پی ایز کو بھی مدعو کر کے معاملات سامنے رکھے جائیں ہنگامی اجلاس میں چودھری پرویز الہیٰ طارق بشیر چیمہ سالک حسین شافع حسین مونس الہٰی اور حسین الہٰی نے بھی شرکت کی

اپنا تبصرہ بھیجیں