مریم نواز کی گوجرانولہ میں تقریر فیصلہ کن ہو گی

اسلام آباد ( نیوز ٹائم اپڈیٹس) 16 اکتوبر گوجرانولہ میں مریم نواز کی تقریر فیصلہ کن ہو گی کہ وہ اگلے جلسوں میں جائیں گے یا پھر جیل عارف حمید بھٹی

تفصیلات کیمطابق سنئیر تجزیہ نگار عارف حمید بھٹی نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے عقلمندی کا مظاہرہ کیا ہے کہ اپوزیشن کو جلسے کی اجازت دی  تاہم دھرنے سے متعلق کو ئی فیصلہ نہیں ہوا پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو بھی جلسے میں شرکت کے لیے وزیر آباد سے چند لوگ لے کر آئیں گے  تاہم گوجرانوالہ جلسے میں مریم نوا زکی تقریر فیصلہ کرے گی کہ انہوں نے اگلے جلسوں میں جانا ہے یا جیل جانا ہے

عارف حمید بھٹی کا مزید کہنا تھا کہ جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان فی الحال پوری رقم نہ ملنے پر ناراض ہیں اور انہوں نے لندن فون کر کے کہا ہے کہ طالب علموں کو لانے اور کھانے پینے کا خرچہ برداشت نہیں کر سکتا

اپنا تبصرہ بھیجیں