مریم نواز کی گاڑی کے شیشے ٹوٹ‌ گئے نیب کی پیشی منسوخ

لاہور ( نیوز ٹائم اپڈیٹس ) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی غیر قانونی اراضی کیس میں نیب کی پیشی منسوخ

تفصیلات کیمطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز جاتی امراء سے ریلی کی صورت میں نیب آفس لاہور پہنچیں اس موقع پر ن لیگ کے سنئیر رہنما رانا ثنااللہ پرویز رشید طلال چوہدری اور ن لیگ کے کارکنان کی بڑی تعداد ان کے ہمراہ تھی مریم نوازی کی گاڑی ان کے شوہر کیپٹن (ر ) صفدر نے چلائی کسی بھی نا خوشگوار واقع سے نمٹنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری بھی نیب لاہور آفس کے باہر تعنیات کر دی گئی تھی

لیگی کارکنان نے روکاوٹیں ہٹا کر نیب دفتر پہنچنے کی کوشش کی جس پر پولیس نے نے انہوں روکنے کی کوشش بھی کی اور آنسو گیس کے شیل اور واٹر کینن اور لاٹھی کا بھی استمعال کیا جس سے لیگی کارکنان بھپر گئے پولیس پر پتھراؤ بھی کیا جوابی پتھراؤ کے نتیجے میں کئی لیگی کارکن زخمی بھی ہوئے

پتھراؤ سے نیب دفتر کو بھی نقصان پہنچا دوسری جانب مریم نواز نے پولیس پر اپنی گاڑی پر حملے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ پولیس نے میری گاڑی کے شیشے توڑ دیے نیب نے حالات کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے پیشی منسوخ کر دی نیب کیمطابق جلد پیشی کے لیے نئی تاریخ کا اعلان جلد کردیا جائے گا

مریم نواز قافلہ کے ہمراہ دوبارہ نیب آفس پہنچ گئی اور انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جواب دینے آئی جواب دے کر ہی جاؤ گی

اپنا تبصرہ بھیجیں