27

مریم نواز کی طویل خاموشی کے بعد ٹوئٹر پر پیغام

ٹوئٹر پر ایک صارف کی جانب سے نواز شریف کی صحت کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا ان کے والد کا علاج جاری ہے کورنا کی وجہ سے ان کی سرجری ملتوی ہوئی ہے

مریم نواز کا کہنا تھا ڈاکٹرز کے مطابق وہ ہائی رسک مریض اس کے لیے ہر احتیاط لازمی ہے ان کا علاج جاری ہے مریم نواز نے صارف کو جواب دیتے ہوئے کہا ماہ رمضان کی خصوصی دعاؤں میں انہیں یاد رکھیں  رمضان کے بابرکت مہینے میں جب اللہ تعالی کی رحمتیں سمیٹنے کا وقت ہے تو نیکیوں میں سب سے عظیم نیکی مخلوق خدا کی تکلیف دور کرنا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں