مریم نواز نے نواز شریف کو وطن واپس آنے سے روک دیا

لاہور ( نیوز ٹائم اپڈیٹس 22 نومبر 2020) مریم نواز نے نواز شریف کو وطن واپس آنے سے روک دیا

تفصیلات کیمطابق مریم نواز نے نواز شریف سے والدہ کی تدفین کے لیے پاکستان نہ  آنے کی درخواست کی ہے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ میں نے میاں صاحب  کو پاکستان نا آنے کی درخواست کی ہے  کسی حکومتی شخص میں اتنی انسانیت نہیں تھی کہ مجھ تک دادی کی وفات کی اطلاع پہنچا دیتے میں نے میاں صاحب کو درخواست کی ہے کہ بالکل واپس نا آئیں یہ ظالم اور انتقام میں اندھےلوگ ہیں جن سے کسی بھی قسم کی انسانیت کی توقع نہیں

ان کا کہنا تھا کہ دادی کے انتقال کی خبر مجھے فون سروسز معطل ہونے کی وجہ سے دو گھنٹے تاخیر سے ملی جس کے بعد میں فورا لاہور کی لیے روانہ ہو گئی میرے والد اور گھر والے بار بار رابطے کی کوشش کرتے رہے مگر رابطہ نہ ہو سکا

اپنا تبصرہ بھیجیں