مریم نواز اور کیپٹن صفدر کیخلاف ایک اور مقدمہ درج

لاہور ( نیوز ٹائم اپڈیٹس) مریم نواز اور کیپٹن صفدر کیخلاف ایک اور مقدمہ درج

تفصیلات کیمطابق مریم نواز اور کیپٹن صفدر سمیت ن لیگی رہنماؤں پر ٹریفک میں رکاوٹ اور پنجاب ساؤنڈ ایکٹ کی خلاف ورزی کا مقدمہ درج کرلیا گیا جس میں ان پر ریاستی اداروں کے خلاف اشتعال انگیز تقریریں کرنے کا الزام بھی لگایا گیا ہے

تھانہ شاہدرہ درج ایف آئی آر میں ٹریفک میں خلل ڈالنے لاﺅڈ سپیکر ایکٹ اور کورونا ایس او پیزکی خلاف ورزی کے الزامات عائد کیئے گئے ہیں مقدمہ 2 ہزار سے 22 سو نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا جبکہ نامزد افراد مریم نواز کیپٹن ریٹائرڈ صفدر ملک ریاض سمیع اللہ خان ملک پرویزعلی پرویزملک بلال یاسین سمیع اللہ خان اور سیف الملوک کھوکھر کو ان کے ناموں سے نامزد کیا گیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں