محمد رضوان نے کھیل پر تنقید کو ہوا میں اڑا دیا

لاہور ( نیوز ٹائم اپڈیٹس ) وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے کھیل پر تنقید کو ہوا میں اڑا دیا محمد رضوان کا کہنا تھا اللہ مجھے اور ناقدین کو ہدایت دے

تفصیلات کیمطابق ساؤتھمپٹن ٹیسٹ کے دوسرے روز محمد رضوان نے مشکل صورتحال میں ناقابل شکست 60 رنز بنائے دورہ آسٹریلیا میں 95 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد قابل ذکر کارکردگی نہ دکھا پانے والے وکٹ کیپر بیٹسمین کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا تھا کہ سرفراز احمد کو ڈراپ کرنے کے بعد  انھوں نے کون سا بہترین پرفارم کر دیا ہے

ویڈیو کال پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد رضوان نے تنقید کو مسترد کر دیا انھوں نے کہا کہ میرے سامنے گراؤنڈ ہے میں محنت کرتا اور نتیجہ اللہ پر چھوڑ دیتا ہوں یہ نہیں سوچتا کہ میرے بارے میں کیا کہا جاتا ہے اللہ مجھے اور ناقدین کو بھی ہدایت دے

اپنا تبصرہ بھیجیں