ماں کی عمر 60 سال بیٹی کی عمر 30 سال پہچاننے کی کوشش کریں

نیو یارک (نیوز ٹائم اپڈیٹس) ہم شکل جڑواں بہنوں کو دیکھ کر توکوئی دھوکا کھا سکتا ہے لیکن آپ کو یہ سن کر حیرت ہو گی کہ نیویارک میں ایک 60سالہ ماں اور اس کی 30سالہ بیٹی ایسی ہم شکل ہیں کہ خود ان کے گھر والے بھی بسااوقات دھوکا کھا جاتے ہیں۔ ڈیلی سٹار کے مطابق اس خاتون کا نام ڈان ہبشر اور اس کی بیٹی کا نام چیر ہبشر ہے چیر کی ایک طرف تو شکل ہو بہو اپنی ماں پر گئی ہے اور دوسرے اس کی ماں 60سال کی عمر میں بھی اپنی آدھی عمر کی دکھائی دیتی ہے  چنانچہ انہیں دیکھ کر کوئی بھی یہ نہیں کہتا کہ وہ ماں بیٹی ہیں بلکہ ہر اجنبی انہیں جڑواں بہنیں قرار دیتا ہے

ڈان ہبشر کا کہنا ہے کہ ”اگر ہم گھر میں ایک جیسے کپڑے پہن لیں تو میری بیٹی کا شوہر بھی دھوکا کھا جاتا ہے۔ ایک بار میں گھر میں موجود تھی کہ میری بیٹی کا شوہر آیا اور اس نے مجھے اپنی بیوی سمجھتے ہوئے پشت پر تھپتھپا دیا اور جب میں نے مڑ کر اس سے بات کی تو وہ شرمندہ سا ہو گیا۔ میری بیٹی کے لیے بھی یہ کئی نئی بات نہیں اور وہ بھی ایسے واقعات پر ہنس دیتی ہے

About admin

Check Also

روئی کے گالوں جیسی نایاب اور خیمہ ساز چمگادڑیں

ہینڈورس ( نیوز ٹائم اپڈیٹس ) چمگادڑوں کو قدرے خوفناک پراسرار اور خون آشام بھی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *