لاہور ہائی کورٹ نے شہباز شریف کی عبوری ضمانت منظور کر لی

لاہور(نیوز تائم اپڈیٹس) لاہور ہائی کورٹ نے شہباز شریف کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے نیب کو شہباز شریف کو 17 جون تک گرفتار نا کرنے کا حکم  شہباز شریف کی ضمانت 5 لاکھ کے مچلکوں کے عوض منظور کر لی گئی

تفصیلات کے مطابق آج لاہور ہائی کورٹ میں شہبازشریف کی درخواست پرسماعت ہوئی ہے جس کی سماعت جسٹس طارق عباسی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے کی ہے اس سماعت کے دوران شہبازشریف کی عبوری ضمانت منظور کر لی گئی ہے جس کے بعد عدالت کیجانب سے نیب کو 17 جون تک گرفتاری سے روک دیا ہے۔ س کے علاوہ بتایا گیا ہے کہ ضمانت 5لاکھ روپے کے مچلکوں کےعوض منظورکی گئی۔ اس موقع پر شہبازشریف کے وکیل کی جانب سے موقف اختیار کیا ہے کہ شہبازشریف کے کیس کا معاملہ ابھی تففتیشی مرحلہ میں تھا  اس سے قبل ہی ان کیخلاف  گرفتاری کے وارنٹ جاری کر دیئے گئے ہیں وکیل کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ نیب نے جو جو رکارڈ مانگا وہ دے دیا پھر بھی نیب گرفتاری کے لیے بے تاب ہے

سماعت کے دوران نیب کی جانب سے پیش ہونے والے وکیل نے اس فیصلے کی مخالفت کی  وکیل فیصل بخاری کا کہنا تھا کہ نیب شہباز شریف کی ضمانت کی مخالفت کرے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں