لاہور کو انتظامی طور پر 2 حصوں میں تقسیم کرنے کا فیصلہ

لاہور ( نیوز ٹائم اپڈیٹس 22 نومبر 2020) لاہور کو انتظامی طور پر 2 حصوں میں تقسیم کرنے کا فیصلہ

تفصیلات کیمطابق پنجاب حکومت کی ہدایت پر صوبائی دارالحکومت کو لاہور کو انتظامی اور مالی طور پر 2 حصوں میں تقسیم کرنے کی تیاریاں جاری ہیں چیف سیکرٹری پنجاب نے کمشنر لاہور کو ٹاسک سونپ دیا وزیراعلیٰ پنجاب کو 10دسمبر تک مکمل بریفنگ دینے کا الٹی میٹم دیا گیا

پہلے لاہور کو 4 حصوں میں تقسیم کرنے کی تجویز تھی تاہم اسے کمشنر لاہور نے مسترد کردیا جس کے بعد لاہور کو 2 حصوں میں تقسیم کرنے پر افسران پر اتفاق رائے ہوا  شہر کو دو حصوں کی تقسیم پر وزیراعلی پنجاب وزیراعظم کو بریفنگ دیں گے شہر لاہور کو 2 ضلعوں میں تقسیم کی حتمی اجازت وزیراعظم سے مشروط ہو گی

اپنا تبصرہ بھیجیں