62

لاہور میں کورونا کے مزید 29مریض صحتیاب ہوکر گھروں کو چلے گئے ہیں: وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور میں کورونا کے مزید 29مریض صحتیاب ہوکر گھروں کو چلے گئے، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اپنے ٹویٹر پیغام میں بتایا ہے کہ آج لاہور میں کورونا کے مزید 29مریضوں کے ٹیسٹ نیگیٹو آگئے ہیں جس کے بعد لاہور میں اب تک 206مریض صحتیاب ہوگئے ہیں۔ انہوں نے بتایا ہے کہ صوبے بھر میں صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 684ہوگئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ انشاء اللہ ہم جلد اس وبا پر قابو پالیں گے، انہوں نے کورونا کے خلاف لڑنے والے ڈاکٹرز اور طبی عملے کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا کہ وہ دن رات اس وباء کے خلاف لڑرہے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں