لاہور جلسے میں مولانا فضل الرحمٰن اہم اعلان کریں گےِ،مریم نواز

لاہور ( نیوز ٹائم اپڈیٹس) لاہور جلسے میں مولانا فضل الرحمٰن اہم اعلان کریں گےِ،مریم نواز

تفصیلات کیمطابق مسلم لیگ ن کی سنئیر نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم عوام کو سڑکوں پر نہیں بلکہ پی ڈی ایم عوام کے کہنے پر سڑکوں پر آئی ہے مریم نواز نے کہا حکومت بہت جلد گھر جانے والی ہے ادھر اسٹیج کیلئے کنٹینر ساﺅنڈ سسٹم اور کرسیاں مینار پاکستان پہنچا دی گئی ہیں لاہور کی انتظامیہ نے جلسہ کرنے کی اجازت نہیں دی ہے تاہم پی ڈی ایم جماعتوں کے سینکڑوں کارکن بھی جھنڈے تھامے جلسہ گاہ میں موجود ہیں

پولیس کی جانب سے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور پاکستان پیپلز پارٹی  کے چیئرمین بلاول بھٹو کو تھریٹ الرٹ بھی جاری کیا گیا ہے الرٹ کے مطابق پی ڈی ایم سے منسلک سینئر سیاسی قیادت کو بھی نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے نیکٹا نے ہدایت کی ہے کہ سیکیورٹی انتظامات کو مزید بہتر اور سخت بنایا جائے

عوامی نیشنل پارٹی کے راہنما میاں افتخار نے کہا کہ ہم اپنی حکمت عملی ترتیب دے چکے ہیں اور یہ حکومت دھاندلی کی پیداوار ہے اس کا خاتمہ ضروری ہے انہوں نے کہا کہ جب بھی ہم نے حکومت سے تعاون کی بات کی انہوں نے کہا یہ این آر او مانگ رہے ہیں اب ہم مذاکرات نہیں کریں گے

About مریم بتول

Check Also

وزیراعظم عمران خان نے پی ڈی ایم لاہور جلسے کے حوالے سے اعلیٰ سطح مشاورتی اجلاس طلب

 لاہور ( نیوز ٹائم اپڈیٹس)وزیراعظم عمران خان نے پی ڈی ایم لاہور جلسے کے حوالے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *