لاک ڈؤن نے 30 لاکھ اموات کو روکا تحقیق

لندن (نیوز ٹائم اپڈیٹس) ہماری تحقیق سے یہ بات ثابت ہوئی کہ لاک ڈؤن کی وجہ سے مقامی ٹرانسمیشن کیسز میں واضح کمی واقع ہوئی امپریل کالج لندن کے ماہرین کی تحقیق میں دعویٰ

تفصیلات کے مطابق لندن کے امپریل کالج کے ماہرین کا کہنا کہ لاک ڈؤن کی وجہ سے 11 ممالک میں 30 لاکھ اموات کو روکا گیا محققین کی نئی ریسرچ کے مطابق لاک ڈؤن کی وجہ مقامی ٹرانسمیشن کیسز میں واضح کمی سامنے آئی ہے

محققین نے بتایا ہے کہ جرمنی فرانس اٹلی برطانیہ اسپین بیلجیم آسٹریا ڈنمارک ناروے سویڈن اور سوئٹزرلینڈ جیسے ممالک کی حکومتوں نے لاک ڈاؤن کر دیا تھا جس کے اثرات بین الاقوامی سطح پر آئے ہیں اور آبادی کا بڑا حصہ اس مہلک وائرس کا شکار ہونے سے بچ گیا ہے

ماہرین نے یورپی ممالک کی جانب سے جاری کردہ معلومات کا دیگر ممالک سے موازنہ کیا ہے جس کے بعد وہ اپنے نتائج پیش کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں جس کے مطابق لاک ڈاؤن کورونا وائرس کو روکنے کے لئے ایک موثر اقدام ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں