قیلولہ کیجیے لیکن ایک گھنٹے سے کم ماہرین کا مشورہ

بیجنگ (نیوز ٹائم اپڈیٹس) اگر آپ قیلولہ کرتے ہیں تو بہتر ہے کہ اس کا دورانیہ ایک گھنٹے سے کم رکھیے ورنہ یہ مفید ہونے کے بجائے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے

چینی ماہرین گزشتہ چند عشروں کے دوران قیلولہ سے متعلق کیے گئے 20 مطالعات کا نئے سرے سے جائزِہ لیا جن میں تین لاکھ سے زائد افراد شریک تھے اور یہ نتیجہ اخذ کیا کہ جن لوگوں نے ایک گھنٹے روزانہ ایک گھنٹے سے زیادہ وقت کےلیے قیلولہ کرنے کو اپنا معمول بنایا ہوا تھا، انہیں دل کی بیماری ہونے کا امکان ایسے لوگوں کے مقابلے میں 34 فیصد زیادہ تھا جو ایک گھنٹے سے کم قیلولہ کرتے تھے جبکہ کسی بھی جان لیوا کیفیت میں ان کے مبتلا ہونے کا امکان 30 فیصد تک زیادہ دیکھا گیا

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ اس تحقیق سے یہ ثابت نہیں ہوتا کہ ایک گھنٹے سے زیادہ قیلولہ کرنا ہی دل کی بیماریوں یا کسی دوسری جان لیوا کیفیت کی وجہ ہے، تاہم ان دونوں میں گہرا تعلق ضرور ثابت ہوگیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں