قبل از وقت سینیٹ انتخابات کی تیاریاں شروع

اسلام آباد ( نیوز ٹائم اپڈیٹس) الیکشن کمیشن نے قبل از وقت سینیٹ انتخابات کی تیاریاں شروع کر دیں ہیں

تفصیلات کیمطابق  الیکشن کمیشن آف پاکستان کو قبل از وقت سینیٹ الیکشن کروانے کیلئے گرین سگنل مل گیا ہے اپوزیشن اسمبلیوں سے مستعفی ہو کر سینیٹ الیکشن کا الیکٹورل کالج توڑنے کا ارادہ رکھتی ہے بتایا گیا ہے کہ مارچ میں اپوزیشن کے 50 سے زائد سینیٹرز ریٹائر ہو جائیں گے اگر اپوزیشن کے سینیٹر رواں ماہ مستعفی ہوتے ہیں تو الیکشن کمیشن کو سینیٹ میں ضمنی الیکشن کروانا پڑے گا اور ان انتخابات کی نتیجے میں سینیٹر بننے والے افراد صرف چند دن کیلئے سینیٹ کا حصہ بنیں گے

اس تمام صورتحال میں الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات اب مارچ کی بجائے فروری میں کروانے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں  قانونی طور پر سینٹرز کی ریٹائرمنٹ سے 30 روز قبل الیکشن کروانا ممکن ہے اس لیے امکان ہے کہ سینیٹ الیکشن 15 فروری یا اس کے بعد کروائے جا سکتے ہیں سینیٹ انتخابات میں اپوزیشن اتحاد سے بیشتر نشستیں چھن جانے کا امکان ہے

About عمارہ بتول

Check Also

پی ڈی ایم اجلاس پیپلزپارٹی کو اسمبلیوں سے استعفوں کے متعلق منا لیا گیا

اسلام آباد ( نیوز ٹائم اپڈیٹس) اپوزیشن کا حکومت مخالف پلان تیارپیپلزپارٹی قومی اسمبلی سے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *