فوج سے مذاکرات کے لیے شرط ہے کہ جعلی حکومت کو گھر بھیجا جائے مریم نواز

گلگت بلتستان ( نیوز ٹائم اپڈیٹس 12 نومبر 2020) فوج سے مذاکرات کے لیے شرط ہے کہ جعلی حکومت کو گھر بھیجا جائے مریم نواز

تفصیلات کیمطابق برطانوی نشریاتی ادارہ بی بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا فوج سے مذاکرات کے لیے شرط ہے کہ جعلی حکومت کو گھر بھیجا جائے ان کا کہنا تھا کہ  میں ادارے کے مخالف نہیں ہوں فوج میرا ادارہ ہے اسٹیبلشمنٹ نے مذاکرات کے لیے ان کے اردگرد موجود بہت سے لوگوں سے رابطے کیے ہیں ہم ضرور بات کریں گے لیکن آئین کے دائرہ کار میں رہتے ہوئے

مریم نواز کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی سیاست بند گلی کی جانب نہیں جا رہی ہم تو جہاں جا رہے ہیں وہاں ہر جگہ ایک ہی بیانیہ گونج رہا ہے اور وہ ہے ووٹ کو عزت دو اور ریاست کے اوپر ریاست مت بناؤ یہی راستہ آئین و قانون کی بالادستی کی طرف جاتا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں