فردوس عاشق اعوان نے لابنگ کرکے وزارت حاصل کی تھی فواد چوہدری

اسلام آباد(نیوز ٹائم اپڈیٹس) فردوس عاشق اعوان نے لابنگ کرکے وزارت حاصل کی تھی وہ اس وزارت کے لیے اہل نہیں تھی وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری

وفاقی وزیرسائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ایک انٹرویومیں کہا کہ فردوس عاشق اعوان منصب کی کبھی بھی اہل تھی ہی نہیں  اس وزارت کوسنبھالنا آسان نہیں ہوتا کیونکہ یہ اب ایک بہت بڑا پلیٹ فارم ہے ان کو بہت پہلے ہٹا دینا چاہیے تھا  فواد چوہدری نے کہا کہ فردوس عاشق اعوان نے لابنگ کے ذریعے وزارت توحاصل کرلی تھی پروہ اسے چلا نہیں سکیں جس کا پی ٹی آئی سمیت وزیراعظم آفس کو بہت زیادہ نقصان ہوا

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ وزارت اطلاعات میں عاصم سلیم باجوہ کی شمولیت سے وزیراطلاعات شبلی فرازکو بڑی مدد ملے گی کیونکہ عاصم سلیم باجوہ کومیڈیا کے حوالے سے سارے کام  آتے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں