غوری میزائل کے تجربےکے وقت پرویزمشرف شراب پی کر آگئے ڈاکٹر عبدالقدیر نے تہلکہ خیز انکشاف کردیا

راولپنڈی (نیوز ٹائم اپڈیٹس) ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے انکشاف کیا ہے کہ غوری میزائل کے تجربے کے وقت اس وقت کے کور کمانڈر پرویز مشرف شراب پی کر آگئے ان کے منہ سےبدبو آرہی تھی توانہوں نے کہہ دیا تھا کہ اس مبارک موقع پر آپ کو ایسے نہیں کرنا چاہیے تھا وہ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کررہے تھے

نیو ٹی وی کے پروگرام میں اینکر اور ڈی این محمد عثمان کے سوال آپ نے جنرل پرویز مشرف کو بہت تنقید کا نشانہ بنایا آخرکیا مسئلہ ہے  کے جواب میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے بتایا کہ ہم ٹلہ رینج میں غوری میزائل کا تجربہ کررہے تھے یہ منگلہ کے علاقے میں آتا تھا میری بھی پرویز مشرف سے سلام دعا ہوتی تھی لیکن اجازت نہ ہونے کی وجہ سے انہوں نے کبھی کہوٹہ میں قدم نہیں رکھاتھا میں نے اسے کہا کہ  ہم یہاں سے میزائل فائر کررہے ہیں اور پاکستان کے لیے بہت بڑا تاریخی موقع ہے آپ کور کمانڈر ہو تو آپ بھی شرکت کر لو دیکھ لو اس نے کہا کہ وہ جنرل راحیل کرامت ان سے  ناراض ہوں گے ان کو بتادینا میں نے ان کو بتادیا۔ساڑھے سات بجے ہم نے فائر کرنے تھے ،یہ صبح آئے ،اس کے منہ میں سے شراب کی بدبو آرہی تھی  شراب پی کر آیا تھا یا پھر اس نے رات کو پی تھی اس کو جب میں نے کہہ دیا کہ آپ نے اچھا نہیں کیا کہ مبارک موقع پر ایسے آنا  یہ اس کو بری لگی اور چپک کر بیٹھ گیا

اپنا تبصرہ بھیجیں