عمران خان 5 سال تو کیا 2020 بھی پورا نہیں کریں گے مریم نواز

لاہور ( نیوز ٹائم اپڈیٹس) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ عمران خان 5 سال تو کیا 2020 بھی پورا نہیں کریں گے مریم نواز

تفصیلات کیمطابق کوئٹہ روانگی سے قبل مریم نواز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہ کراچی واقعہ روز روشن کی طرح عیاں ہے سارے معاملات کی براہ راست رپورٹنگ ہوئی  اس پر انکوائری کی ضرورت نہیں سب کو پتا ہے واقعے کی انکوائری کا حق سندھ حکومت کا ہے جعلی ہی سہی لیکن عمران خان وزیر اعظم ہاؤس میں تو بیٹھے ہیں کچھ اپنی عزت کا احساس کریں آپ نے آئی جی سندھ کو اغوا کرکے بہت بدنامی کما لی آپ اپنی غلطیاں چھپانا چاہیں گے تو ایسا نہیں ہوگا

مریم نواز نے عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کہ چھوٹے انسان کو اپنا قد بڑا کرنے کیلئے بڑے لوگو ں کانام لینا پڑتا ہے چھوٹے انسان کو اپنا قد بڑا کرنے کے لئے بڑے لوگو ں کانام لینا پڑتاہے سلیکٹڈ کو پتہ ہونا چاہیے کہ برطانیہ میں قانون کے مطابق کام ہوتے ہیں برطانیہ میں ایسی بڑھکیں نہیں چلتی

ان کا مزید کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد کسی سلیکٹڈ اور جسٹس قاضی فائز کے خلاف مقدمہ بنانے والے کو اقتدار میں رہنے کا کوئی حق نہیں سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد وزیر اعظم عمران خان کااقتدار میں رہنے کا کوئی جواز نہیں رہا عمران خان پانچ سال تو کیا 2020 بھی پورا نہیں کریں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں