عمران خان کی نقل اتار کر مشہور ہونے والے فرخ شاہ انتقال کر گئے

اسلام آباد (نیوز ٹائم اپڈیٹس) وزیراعظم عمران خان کے ڈمی کا کردار ادا کر کے مشہور ہونے والے فرخ شاہ انتقال کر گئے

مختلف ٹی وی پروگرامز میں وزیراعظم عمران خان کی ڈمی کا کردار ادا کرکے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے نوجوان اداکار فرخ شاہ انتقال کر گئے اداکار کے بیٹے نے خبر کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ فرخ شاہ کو آج صبح دل کا دورہ پڑا انہیں دل کی تکلیف پر اسپتال لے کر جارہے تھے کہ وہ  راستے میں ہی دم توڑ گئے

ان کےبیٹے کا کہنا ہے کہ میرے والد لاک ڈاؤن کے باعث تھیٹر بند ہونے کی وجہ سے پریشانی کا شکار تھے اور مالی معاملات میں بھی پریشانی کا سامنا تھا وہ دو روز قبل ہونے والے فنکاروں کے احتجاج میں بھی شریک تھے جب کہ نجی ٹی وی کے عيد اسپيشل شو کی ريکارڈنگ ميں بھی حصہ ليا تھا

اداکار فرخ شاہ نے تھیٹر ریڈیو سے اپنے فنی کیرئیر کا آغاز کیا انہوں نے سرکاری ٹی وی کے بے شمار ڈرامہ سیریلز میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا تاہم اداکار فرخ شاہ کو 2011ء میں وزیر اعظم عمران خان کے ڈمی کریکٹر ادا کرنے اور ان کی پیروڈی کی وجہ سے شوبز کی دنیا میں مقبولیت حاصل ہوئی

About admin

Check Also

عامر خان کی ترک خاتون اول سے ملاقات پر بھارتی انتہا پسندوں کا شدید ردعمل

استنبول ( نیوز ٹائم اپڈیٹس) بالی ووڈ اداکار عامر خان کی ترک خاتون اول ایمینےاردوان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *