عمران خان کی حکومت چوبیس گھنٹے کی مار ہے،مریم نواز

سوات ( نیوز ٹائم اپڈیٹس 13 نومبر 2020) مسلم لیگ ن کے نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ ادارے پیچھے ہٹ جائے تو عمران خان کی حکومت چوبیس گھنٹے کی مار ہے

تفصیلات کیمطابق سوات میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ ہم اداروں سے ٹکراؤ نہیں چاہتے اداروں کو بھی چاہیے کہ عوام سے نا ٹکرائیں پاکستان کی تمام بیماریوں کا علاج ایک ہی ہے کہ جعلی حکومت کو گھر بھیجو

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہ عوام کو ان کے حقیقی نمایندوں کے حوالے کرو، ملک میں فری اینڈ فیئر الیکشن کرائے جائیں تم اپنے مخالف پرجھوٹےالزامات لگاتے ہو نوازشریف کا بیانیہ وہ ہے جس کی دو تقریروں نے تمہیں برباد کردیا ہے اگر ادارے پیچھے ہٹ جائے تو عمران خان کی حکومت چوبیس گھنٹے کی مار ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں