ملتان ( نیوز ٹائم اپڈیٹس) عمران خان حکومت چھوڑ دو اس سے پہلے کہ پی ڈی ایم اپنے اگلے لائحہ عمل کا اعلان کرے
تفصیلات کیمطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے ملتان جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا یہ کورونا نہیں حکومت جانے کا رونا ہے حکومت اتنی بزدل ہو چکی ہے کہ کورونا کے پیچھے چھپ رہی ہے اور حکومت کی جانب سے اپوزیشن پر لاک ڈاؤن کرنے کی کوشش ہو رہی ہے لیکن عوام عمران حکومت کا لاک ڈاؤن کرنے والی ہے
مریم نواز کا کہنا تھا کہ ملک کے سب سے بڑے وائرس کا نام عمران خان ہے پاکستان کو لگے اس مہلک وائرس کا پہلے علاج کیا جائے کووڈ 19 سے پہلے کووڈ 18 کو گھر بھیجنا ضروری ہے کیوں کہ کووڈ 18 گھر چلا جائے تو کووڈ 19 بھی چلا جائے گا مریم نواز نے حکومت کو خبر دار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت چھوڑ دو اس سے پہلے کہ پی ڈی ایم اپنے اگلے لائحہ عمل کا اعلان کرے