30

عمران خان،عثمان بزدار،اسد عمر اور زراق دائود کیخلاف فوری مقدمات درج کرنے کا مطالبہ

لاہور (نیوز ٹائم اپڈیٹس) پاکستان مسلم لیگ ن نے عمران خان،عثمان بزدار، اسد عمر اور زراق دائود کیخلاف فوری مقدمات درج کرنے کا مطالبہ کردیا پاکستان مسلم لیگ نے چینی پر فرائنزک انکوائری رپورٹ مسترد کردی نام نہاد صادق امین حکمرانوں کو چینی چوری کا جواب دینا ہو گا عمران خان اور عثمان بزدار کوئی مقدس گائے نہیں ہیں چینی کی کم پیداوار کے باوجود باہر کیوں بھیجی گئی

ای سی سی کے فیصلے پر وفاقی کابینہ نے عمل درآمدکیا جہانگیر ترین نے شوکت خانم ہسپتال کو بھی 42لاکھ روپے دیےمسلم لیگ ن کے دور میں سبسڈی دے کر یقینی بنایا گیا کہ چینی کی قیمت نہیں بڑے گی 40کروڑ کی ٹرانسزیشن خسرو بختیار کے ملازم کے اکائونٹ سے ہوئی اختیارات سے تجاوز کرنے پر ان کیخلاف کیس بنیں گے رپورٹ آنے کے بعد عمران خان کو فوری مستعفی ہوجانا چاہیے تھا

موجودہ حکومت کے سبسڈی دینے کے باوجود چینی کی قیمت 55روپے سے بڑھ کر 100روپے پہنچ گئی ان خیالات کا اظہارپاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری،ملک احمد خان اور رانا مشہود نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔عظمیٰ بخاری نے کہا نئے پاکستان اورپاکستان تحریک انصاف کا یہ معیار ہے کہ جو چینی ایکسپورٹ کا فیصلہ کرے اس کا قصور نہیں۔جس جس شخص سے عمران کا کام پورا ہوگیا ہے ان سے چھٹکارے کے لیے یہ رپورٹ تیار کی گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں