عثمان بزدار نمبر ون وزیراعلیٰ ثابت ہوں گے وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد ( نیوز ٹائم اپڈیٹس ) عثمان بزدار پانچ سال بعد پنجاب کے نمبر ون وزیراعلیٰ ثابت ہوں گے

تفصیلات کیمطابق وزیراعظم عمران خان نے نجی ٹی وی چینل کے اینکر پرسن منصور علی خان کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پانچ سال بعد عثمان بزدار پنجاب کی تاریخ کے بہترین وزیر اعلیٰ ثابت ہوں گے اس کا پیمانہ یہ ہوگا کہ عام لوگوں کو کیا سہولیات دی جارہی ہیں ماضی میں ترقیاتی کام کم ہوئے عثمان بزدار کو لانے کا مقصد پسماندہ علاقے کی ترقی ہے

فردوس عاشق اعوان کے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ فردوس عاشق اعوان پر کوئی کرپشن کیس نہیں محکمہ اطلاعات میں کچھ مسائل تھے اور ہمارے ایک دو لوگوں کو ان سے مسئلہ تھا جس کی وجہ سے ان کا تبادلہ کیا گیا تھا ہمارے لیے فیاض چوہان اور فردوس عاشق دونوں اہم ہیں فیاض چوہان کو فردوس عاشق اعوان کی وجہ سے نہیں ہٹایا

About صابر بزدار

Check Also

وزیراعظم عمران خان نے پی ڈی ایم لاہور جلسے کے حوالے سے اعلیٰ سطح مشاورتی اجلاس طلب

 لاہور ( نیوز ٹائم اپڈیٹس)وزیراعظم عمران خان نے پی ڈی ایم لاہور جلسے کے حوالے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *