عثمان بزدار جلال میں آگئے دو وزراء کی سرزنش کر ڈالی

لاہور ( نیوز ٹائم اپڈیٹس 17 نومبر 2020) کابینہ اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار جلال میں آگئے دو وزراء کی سرزنش کر ڈالی

تفصیلات کیمطابق نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب کابینہ کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ میرے خلاف جو لوگ بھی سازشیں کر رہے ہیں ان سب کے بارے میں علم ہے، اب میں وزیراعلی بن کے دکھائوں گا

وزیراعلیٰ پنجاب نے دو صوبائی وزرا ء کی سخت سرزنش کی ہے پنجاب کابینہ کے اجلاس میں وزیر تعلیم مراد راس نے اپنا سیکرٹری تعلیم تبدیل کرنے کا معاملہ اٹھایا اور کہا کہ میرا سیکرٹری تبدیل کر دیا گیا اور مجھ سے پوچھا بھی نہیں گیا اس موقع پر صوبائی وزیر عنصر مجید نیازی کی بھی کابینہ اجلاس میں سرزنش ہوئی

 سردار عثمان بزدار نے صوبائی وزراء کو ڈانٹ پلاتے ہوئے کہا کہ مجھے کہا جاتا ہے کہ وزیراعلی بن کردکھاؤ اب وزیر اعلیٰ بن کر دکھائوں گا جو لوگ باہر بیٹھ کر سازشیں کر رہے ہیں سب معلوم ہے

About صابر بزدار

Check Also

لاہور جلسے میں مولانا فضل الرحمٰن اہم اعلان کریں گےِ،مریم نواز

لاہور ( نیوز ٹائم اپڈیٹس) لاہور جلسے میں مولانا فضل الرحمٰن اہم اعلان کریں گےِ،مریم …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *