عامر خان کی ترک خاتون اول سے ملاقات پر بھارتی انتہا پسندوں کا شدید ردعمل

استنبول ( نیوز ٹائم اپڈیٹس) بالی ووڈ اداکار عامر خان کی ترک خاتون اول ایمینےاردوان سے ملاقات

سماجی مسائل پر فلمیں بنانے والے مسٹر پر فیکشنسٹ عامر خان ان دنوں اپنی نئی آنے والی فلم  لعل سنگھ چڈھا کی شوٹنگ میں مصروف ہیں کورونا وائرس کے پیش نظر بھارت میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے فلم کی شوٹنگ طویل عرصے تاخیر کا شکار رہی تاہم اب فلم کی عکس بندی  بھارت کے بجائے ترکی میں مکمل کرنے کو ترجیح دی گئی جوکہ انتہا پسند ہندؤں کو پسند نہ آئی

فلم کی شوٹنگ کا آخری حصہ مکمل کرنے کے لیے ترکی جیسے حسین ملک کا انتخاب کیا گیا اس دوران عامر خان کی ملاقات ترک خاتون اول سے ہوئی جس کی اطلاع  خود ترک خاتون اول نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے دی

ملاقات کی چند تصاویر سامنے آنا تھیں کہ بھارت میں انتہا پسند جماعتوں نے آسمان سر پر اُٹھا لیا یہاں تک کہ بھارتی حکمران جماعت بی جے پی نے بھی شدید تنقید کی اور کہا کہ ایک طرف طیب اردوان کشمیر میں آرٹیکل 370 کے نفاذ پر پاکستان کا ساتھ دیتے ہوئے بھارت پر تنقید کرتے ہیں دوسری جانب ہمارے ہی اداکار اُن کے ساتھ کام کر رہے ہیں اور تصاویر بنا رہے ہیں

بھارتی جنتا پارٹی نے عامر خان نے سے ملاقات کی وضاحت مانگتے ہوئے یہ بھی کہا کہ عامر خان بتائیں کہ اس ملاقات کے پیچھے کیا مقصد تھا

اپنا تبصرہ بھیجیں