عالمی اور مقامی سطح پر سونے کی قیمت میں نمایاں کمی

کراچی (نیوز ٹائم اپڈیٹس ) عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافی کے تسلسل پیر کے روز رک گیا نرخوں میں کمی واقع ہو گئی

تفصیلات کیمطابق عالمی مارکیٹ میں فی اونس 24 قیراط سونے کی قیمت 24 ڈالر گھٹ کر 2030 کی سطح پر آگئی جس سے مقامی مارکیٹ میں سونے کے فی تولہ قیمت اور دس گرام سونے کی قیمت میں  بالترتیب  3000روپے 2572 روپے کی کمی واقع ہوئی

سونے کی قیمتوں میں کمی کے بعد کراچی سکھر لاہور اسلام آباد راولپنڈی پشاور کوئٹہ اور ملتان کے صرافہ بازار میں فی تولہ قیمت 1 لاکھ 29 ہزار روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 1 لاکھ 10 ہزار597 کی سطح پر آگئی

پیر کو سونے کے ساتھ فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 40روپے کی کمی سے 1670روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 34روپے 29پیسے کی کمی سے 1431روپے 75پیسے کی سطح پر آگئی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں