عالمی ادارہ صحت نے ماسک پہننے کے متعلق اپنا مؤقف تبدیل کردیا

جنیوا(نیوز ٹائم اپڈیٹس )عالمی ادارہ صحت نے ماسک پننے کے متعلق اپنے اصول تبدیل کرتے ہوئے کہا کہ جہاں لوگوں میں سماجی فاصلہ ممکن نا ہو وہاں لوگوں کو ماسک پہننے چاہیے

تفصیلات کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈی روس نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پبلک ٹرانسپورٹ اور دکانوں جیسے عوامی مقامات پر سماجی فاصلہ برقرار رکھنا ممکن نہیں ان مقامات پر لوگون کو ماسک پہننے چاہیے ماسک جراثیم  کے ذرون سے لوگوں کو بچا سکتا ہے

عالمی ادارہ صحت کی ماہر انفیکشن کنٹرول اپریل بیلر نے سرجیکل ماسک کی بجائے گھریلو ساختہ کپڑے کا ماسک پہننے کی ترغیب دیتے ہوئے کہا کہ ماسک پہننے سے کورونا سے متاثرہ شخص کے جراثیم سے بچا جاسکتا ہے

پاکستان میں عوامی مقامات پر ماسک پہننا لازم قرار دیا گیا ہے جس کی خلاف ورزی کی صورت میں جرمانہ عائد کیا جاسکتا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں