96

عاصم سلیم باجوہ نے کابینہ کی خبریں لیک کرنے والے وزیر کو کھوج نکالا

اسلام آباد (نیوز ٹائم اپڈیٹس) معاون خصوصی برائے اطلاعات لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے کابینہ اجلاس میں بتایا کہ خبریں لیک کرنے والے وزیر کا تعلق اسلام آباد سے ہے اور اب انہیں سمجھا دیا ہے رؤف کلاسرا

 تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی رؤف کلاسرا کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت میں ایک اچھی بات دیکھنے میں آئی ہے کہ کابینہ کے اجلاس ہوتے رہتے ہیں

نواز شریف دور میں تو چھ مہینے بعد کابینہ کی میٹنگ ہوا کرتی تھی اوراسحاق ڈار ساری حکومت چلا رہے تھے رؤف کلاسرا نے مزید کہا کہ کابینہ کے پچھلے اجلاس میں اس بات پر بحث کی گئی کہ اجلاس کی باتیں کیسے باہر جاتی ہیں۔کچھ وزراء نے یہ شکایت کی کہ کابینہ اجلاس کی پروسیڈنگ لیک کی جاتی ہے رؤف کلاسرا نے مزید کہا کہ وزیراعظم نے تمام وزراء کو یہ تاثر دیا ہوا ہے کہ آپ سے متعلق ایک ایک بات پر میری نظر ہوتی ہے جس پر کچھ وزیر ڈرے ہوئے ہیں کہ ہمارے متعلق آئی بی وزیراعظم کو معلومات فراہم کرتی ہے

کابینہ کے گزشتہ اجلاس میں علی زیدی نے یہ معاملہ اٹھایا کہ کابینہ کی خبریں لیک رہی ہیں جو اچھی بات نہیں ہے جس پر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ نے بتایا کہ ہم نے پتہ کر لیا ہے کون سے وزراء خبریں لیک کرتے ہیں میڈیا کو خبریں لیک کرنے والے وزیر کا تعلق اسلام آباد سے ہے جبکہ ایک معاون خصوصی بھی صحافیوں کو خبریں لیک کرتے ہیں معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ خبریں لیک کرنے والے وزیر کو میں نے سمجھا دیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں