طویل بندش کے بعد ملک بھر کے تعلیمی ادارے آج سے مرحلہ وار کھل گئے

لاہور( نیوز ٹائم اپڈیٹس ) طویل بندش کے بعد ملک بھر کے تعلیمی ادارے آج سے مرحلہ وار کھل گئے پہلے مرحلے میں میٹرک، انٹر اور جامعات کے طلبہ تعلیمی اداروں کا رخ کریں گے بعدازاں پرائمری کلاسز بھی کھول دی جائیں گی

تفصیلات کیمطابق  کورونا وائرس کی عالمی وبا کے سبب 6 ماہ قبل مارچ میں بند ہونے والے تعلیمی ادارے آج سے کھل گئے جب کہ شادی ہالز بھی آج سے کھل جائیں گے شادی ہال تو فوری کھل جائیں گے تاہم تعلیمی ادارے مرحلہ وار کھولے جائیں گے جس میں بڑی کلاسز پہلے اور پرائمری اسکولز بعد میں کھولی جائیں گے

ملک بھر میں اسکول کھلنے کے بعد تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز ہوگیا تمام طلبہ طالبات ماسک پہن کر اسکولوں میں آئے اسکولوں میں صبح کی اسمبلیاں نہیں ہوئیں، تفریح بھی نہیں ہوگی کلاس رومز جانے سے قبل طلبہ طالبات کا ٹمپریچر بھی چیک کیا گیا تمام اسکولوں کے مرکزی گیٹ پر فول پروف سیکورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں