صوبہ پنجاب میں کونسے کاروبار لاک ڈؤن سے مستشنیٰ ہوں گے

لاک ڈاؤن کو مرحلہ وار نرم کرنے کافیصلہ اجتماعی مشاورت سے کیاگیاہے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار
عام آدمی کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کرنے کے لئے متفقہ فیصلہ کیا گیاہے پنجاب حکومت نے وفاق اوردیگر صوبوں کے ساتھ اتفاق رائے سے فیصلے کئے ہیں کنسٹرکشن سے منسلک صنعتوں اور متعلقہ دکانوں کو کام کرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیاہے-عثمان بزدار
ہفتے سے مزید صنعتوں اور متعلقہ کاروبار کھولنے کی اجازت ہوگی پائپ ملز، سرامکس، سینٹری ویئرز، پینٹس، الیکٹریکل کیبلز، سوئچ بورڈز، سٹیل، ایلومینم کی صنعت دکانوں کو کام کرنے کی اجازت ہوگی
ہارڈ ویئر سٹورکو بھی اوپن کیا جارہاہے صوبے میں چھوٹی مارکیٹیں اور چھوٹی دکانیں کھولنے کا فیصلہ کیاگیاہےچھوٹی مارکیٹیں اور چھوٹی دکانیں صبح فجر سے شام 5بجے تک کھلی رہیں گی
اوپن ہونے والی چھوٹی مارکیٹیں او رچھوٹی دکانیں ہفتے میں 2دن بند رہیں گی 2دن بندش کا اطلاق پہلے سے کھولی گئی فارمیسی، میڈیکل سٹورز،دودھ دہی کی دکانوں،کریانہ سٹوروں، تندوروں او ربیکریوں پر نہیں ہوگا
ہسپتالوں کی او پی ڈیز کو بھی کھولنے کا فیصلہ کیا گیاہے-عثمان بزدار
اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیاہے کہ تعلیمی ادارے 15جولائی تک بند رہیں گے بورڈ کے امتحانات کوبھی ختم کر دیا گیاہے 9ویں،10ویں، 11ویں اور12ویں جماعت میں پروموشن گزشتہ برس کے رزلٹ پر ہوگی-عثمان بزدار
لاک ڈاؤن میں نرمی کے فیصلے کے تناظر میں شہریو ں کو حکومتی اقدامات کا بھرپور ساتھ دینا ہوگا
صوبے کے عوام کی زندگیوں کو محفوظ بھی بنانا ہے اور عام آدمی کے مسائل بھی حل کرنے ہیں
عوام کی ذمہ داری ہے کہ وہ ایس او پیز پر عملدرآمد کریں شہری جتنی ذمہ داری کا مظاہرہ کریں گے اتنا ہی کورونا سے محفوظ رہیں گے-عثمان بزدار

اپنا تبصرہ بھیجیں