صارف نے لکی نمبر والا موبائل نمبر 5 کروڑ روپے میں خرید لیا

بیجنگ ( نیوز ٹائم اپڈیٹس ) چین میں ایک صارف نے لکی نمبر والا موبائل نمبر نیلامی میں 3 لاکھ ڈالر میں خرید لیا

تفصیلات کیمطابق چین میں خوش قسمتی کی علامت سمجھے جانے والے ہندسے پر مشتمل نمبر کو 3 لاکھ 25 ہزار ڈالر میں خرید کر سب کو حیران کر دیا جس کو خریدنے کے لیے 5 ہزار سے زائد افراد نے بولیاں لگائی تھیں لیکن سب سے زیادہ بولی لگانے پر مزکورہ شخص کو یہ نمبر دے دیا گیا

اس موبائل نمبر کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ اس کے آخر میں مسلسل 5 مرتبہ 8 کا ہندسہ آتا ہے چین میں 8 کے ہندسے کو خوش قسمت سمجھا جاتا ہے چینی زبان میں 8 کا ہندسہ انگریزی لفظ خوشحالی سے مماثلت رکھتا ہے اس لیے اس نمبر کو خریدنے کے لیے غیر معمولی دلچسپی کا اظہار کیا گیا تھا

اپنا تبصرہ بھیجیں