شیخ رشید اور شاہد خاقان عباسی بھی کورونا وائرس کا شکار

اسلام آباد(نیوز ٹائم اپڈیٹس) ملک کے دو اہم ترین سیاسی رہنما شیخ رشید اور شاہد خاقان عباسی بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے

شیخ رشید کا کورونا تیسٹ مثبت آنے کے بعد آئسولیشن میں چلے گئے بظاہر شیخ رشید میں کورونا کی کوئی علامت نہیں تاہم وہ ڈاکٹرز کی ہدایت کے مطابق دو ہفتے کے لیے قرنطینہ میں  چلے گئے

ادھر مسلم لیگ ن کے اہم رہنما شاہد خاقان عباسی بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے مسلم  لیگ ن کے ترجمان مریم  اورنگزیب نے بتایا کہ شاہد خاقان عباسی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد اپنے گھر میں آئسولیٹ ہو گئے

واضح رہے کہ ملک بھر میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 3 ہزار 671 جبکہ مہلک وائرس سے متاثر ہو کر2 ہزار 67 افراد جان کی بازی ہار گئے

اپنا تبصرہ بھیجیں