29

شہباز گل کو بڑے عہدے سے نواز دیا گیا

وزیراعظم عمران خان نے معاون خصوصی برائے پولیٹیکل کمیونیکیشن کا عہدہ دینے کی منظوری ،نوٹیفیکیشن جاری

اسلام آباد (نیوز ٹائم اپڈیٹس ) ڈاکٹر شہباز گل کو خصوصی عہدے سے نواز دیا گیا وزیراعظم پاکستان عمران خان نے معاون خصوصی برائے پولیٹیکل کمیونیکیشن کا عہدہ دینے کی منظوری دے دی

تفصیلات کے مطابق ماضی میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے ترجمان رہنے والے تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل کو اب وزیراعظم عمران خان نے بھی اپنا معاون خصوصی تعینات کر دیا ہے

شہباز گل کو سپشل اسسٹنٹ برائے پولیٹیکل کمیونیکیشن مقرر کیا گیا ہے  کابینہ ڈویژن نے بھی شہباز گل کی تعیناتی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے یہاں یہ بات واضح رہے کہ شہباز گل کئی ماہ تک وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ٹیم میں شامل رہے تھے تاہم بعد ازاں عثمان بزدار کی جانب سے تحفظات کا اظہار کیے جانے پر انہوں نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں