1

شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی نیب کی درخواست خارج

لاہور ( نیوز ٹائم اپڈیٹس) سپریم کورٹ کی طرف سے قائد حزب اختلاف اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کی نیب کی درخواست خارج کر دی گئی

تفصیلات کیمطابق جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے نیب کی دائر کردہ اپیل کی سماعت کی جس کے بعد مسلم لیگ ن کے صدر کا نام ای سی ایل میں ڈالنے سے متعلق درخواست خارج کردی گئی ہ نیب کی طرف سے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالا گیا ، جب کہ بعد ازاں لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر سابق وزیراعلیٰ پنجاب کا نام ای سی ایل سے نکال دیا گیا تھا ، جس کے بعد نیب نے لاہور ہائی کورٹ کے اس فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔ یاد رہے کہ سابق وزیرعلیٰ پنجاب اس وقت جیل میں ہیں جس کے حولے سے لاہور کی احتساب عدالت نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو جیل میں قانون کے مطابق سہولیات فراہم کرنے کا حکم دے دی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں