شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ ہو سکتا ہے

شہبازشریف کو باہر جانے کوئی نہیں دے گا، عمران خان پانچ سال  پورے کریں گے: وفاقی وزیر ریلوے

اسلام آباد (نیوز ٹائم اپڈیٹس) شہبازشریف کا نام ای سی ایل کیلئے آن لسٹ ہے وزیرے ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ شہبازشریف کو باہرجانے کوئی نہیں دے گا عمران خان پانچ سال پورا کریں گے وہ وقت گزرگیا لوگ اپوزیشن میں بیٹھنا پسند کرتے تھے  شیخ رشید کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کو سیاست سے کوئی چیلنج نہیں وہ پانچ سال پورے کریں گے

شہبازشریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے آن لسٹ ہے  نیب آرڈیننس میں ترامیم اتنی جلدی نہیں آ سکتی 31 مئی تک نیب جھاڑو پھیر دے گا وفاقی وزیرشیخ رشید کا پشاورکینٹ ریلوے اسٹیشن میں پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ شہباز شریف نے بڑی دھواں دھار تقریر کی شہباز شریف نے باہر نہ جانے کا کہا ہے کل سے 30 ٹرینیں چلانے جا رہے ہیں عوام ایکسپریس کل صبح آٹھ 30 بجے روانہ ہو گی کل سے تین ٹرینیں پشاورسے چلیں گی ساٹھ فیصد مسافر ٹرین میں سفر کر سکیں گے31 مئی تک 30 ٹرینیں چلیں گی وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ٹکٹ کی قیمت میں کوئی کمی نہیں کی گئی میرے منہ سے غلطی سے 24 کروڑ لوگ نکل گیا خوشی ہے لوگ میری غلطی سے بھی محبت کرتے ہیں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان کی حکومت کو کوئی چیلنج نہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں