شراب لائسنس کیس نیب نے وزیراعلیٰ کو سوالنامہ دے دیا

لاہور (نیوز ٹائم اپڈیٹس ) نیب نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو سوالنامہ دے دیا وزیراعلیٰ نے ایک گھنٹہ چالیس منٹ تک سوالات کے جواب دیے نیب کی تفتیشی ٹیم نے سوالنامہ دیا اور جواب جمع کرانے کی ہدایت کر دی

قومی احتساب بیورو نے ان کو اختیارات سے تجاوز کرنے پر طلب کیا تھا وزیراعلیٰ پنجاب کے سابق پرنسپل سیکرٹری راحیل صدیقی بھی نیب میں پیش ہوئے قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب قومی احتساب بیورو(نیب) لاہورکے دفتر بغیرپروٹوکول کے اکیلے پہنچے ان کے ساتھ کوئی وزیر‘مشیر یا رکن اسمبلی نہیں تھا‘انہیں اختیارات سے تجاوز کی شکایات پر طلب کیا گیا تھا. وزیراعلیٰ پنجاب کو متعلقہ دستاویزات سمیت بیان ریکارڈ کرنے کے لیے کہا گیا تھا نیب کو شکایت موصول ہوئی تھی کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے شراب کا لائسنس جاری کیا نیب لاہور بیورو کو نجی ہوٹل کو خلاف قانون اور خلاف ضابطہ شراب کا لائسنس جاری کر کی خلاف درخواست موصول ہوئ

اپنا تبصرہ بھیجیں