شاہ محمود سندھ کارڈ کے متعلق اپنا بیان واپس لیں بلاول بھٹو

اس قسم کی بیان بازی ناقابل برداشت اور وفاق کیلئے نقصان دہ ہے وفاقی وزیر صاحب ہمیں پتا ہے آپ نے اپنا لوہا کس طرح منوایا آپ کوکس نے وزیراعظم بننے کا خواب دکھایا اب یہ وزیر پی ٹی آئی میں بھی وہی کھیل کھیل رہا ہے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد (نیوز ٹائم اپڈیٹس) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹونے کہا ہے کہ وزیرخارجہ اپنا سندھ کارڈ سے متعلق بیان واپس لیں یا استعفا دیں اس قسم کی بیان بازی ناقابل برداشت اور وفاق کیلئے نقصان  ہے وفاقی وزیر صاحب!ہمیں پتا ہے آپ نے اپنا لوہا کیسے منوایا، آپ کوکس نے وزیراعطم بننے کا خواب دکھایا اب یہ وزیرپاکستان تحریک انصاف میں بھی وہی کھیل کھیلرہا ہے

 پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ دوسرا سال ہے کہ حکومت ٹڈی دل کو ختم کرنے میں ناکام ہے ٹڈی دل صرف کسان کیلئے نہیں بلکہ پاکستان کی فوڈ سکیورٹی کیلئے خطرہ ہے یواین کی رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان کی فوڈ سکیورٹی کو زیادہ خطرہ ہے انہوں نے کہا کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ وفاقی حکومت کو ہیلتھ ورکرز کے ریلیف کیلئے اقدامات اٹھانے چاہئیں

اپنا تبصرہ بھیجیں