سیاسی نوازشات کا دور ختم بورڈ اور کمیٹیوں میں صرف پروفیشنلز آئیں گے عثمان بزدار

گڈ گورننس کیلئے پروفیشنلز کو سامنے لانا ہوگا عوام کی خدمت کیلئے پارٹی کی تجاویز اور سفارشات کا خیرمقدم کریں گے انصاف امداد پروگرام کی ری چیکنگ کریں گے لوگوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنا چاہتے ہیں کارکن ساتھ دیں وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور(نیوز ٹائم اپڈیٹس ) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے وزیراعلیٰ آفس میں پارٹی کے چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی اور دیگر رہنمائوں نے ملاقات کی وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گڈ گورننس کیلئے پروفیشنلز کو سامنے لانا ہوگا عوام کی خدمت کیلئے پارٹی کی تجاویز اور سفارشات کا خیرمقدم کریں گے

لوگوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنا چاہتے ہیں کارکن ساتھ دیں انہوں نے کہا کہ سیاسی نوازشات کا دور ختم ہوا بورڈ اور کمیٹیوں میں صرف پروفیشنلز آئیں گے پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن کا بورڈ از سر نو تشکیل دینے کا جائزہ لے رہے ہیں پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن میںطلبہ کی مانیٹرنگ کا فول پروف نظام وضع کیا جائے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں