سیاسی بیانات پر فوج میں سخت غم و غصہ پایا جاتا ہے ترجمان پاک فوج

اسلام آباد ( نیوز ٹائم اپڈیٹس 30 اکتوبر 2020) سیاسی بیانات پر فوج میں سخت غم و غصہ پایا جاتا ہے ترجمان پاک فوج

تفصیلات کیمطابق راولپنڈی میں پریس کانفرنس کے دوران ترجمان پاک فوج میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ آج کی پریس کانفرنس کا ایک نکاتی ایجنڈا ہے اورریکارڈکی درستگی کے لیے بات کرنا چاہتا ہوں پلوامہ واقعے کے بعد بھارت کو منہ کی کھانی پڑی دشمن کے جہاز جو بارود پاکستان کے عوام پر گرانے آئے تھے

آرمی چیف نہیں پوری فوج کو نشانہ بنایا جارہا ہے  بھارتی پائلٹ ابھی نندن کی رہائی کو کسی اور طرح سے جوڑنا افسوسناک اور انتہائی گمراہ کن ہے قومی سلامتی سے منسلک تاریخ مسخ کرنے کی کوشش کی گئی یہ چیز کسی بھی پاکستانی کے لیے قابل قبول نہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں