سکولوں کی ٹائمنگ کے حوالے سے محکمہ ایجوکیشن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا

لاہور ( نیوز ٹائم اپڈیتس ) سکولوں کی ٹائمنگ کے حوالے سے محکمہ ایجوکیشن پنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا

تفصیلات کیمطابق صوبہ پنجاب کے محکمہ اسکول ایجوکیشن نے اسکولوں کے اوقات کار کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا  اس حوالے سے موصول ہونے والی تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ اسکولوں کے اوقات کار ساڑھے 7 بجے سے 1 بجے تک ہوں گے نوٹی فکیشن کے مطابق اسکولوں میں A اور B دو گروپ بنائے گئے ہیں اسکول ہفتے میں 6 دن لگیں گے ہر گروپ 3 دن آئے گا

 گروپ A پیر  بدھ اور جمعے کو اسکول آئیں گے جبکہ گروپ B منگل ، جمعرات اور ہفتے کو اسکول آئیں گے  محکمہ اسکول ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ 23 اور 30 ستمبر کو کھلنے والی جماعتیں بھی اسی شیڈول کے مطابق چلیں گی  15ستمبر کو نویں سے بارہویں جماعت تک کو کھولنے کی اجازت ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں